لائیوسٹاک پالیسی سے جانوروں کی پرورش بہتر انداز میں ہوگی ،عوا م کو معیاری اورسستا گوشت فراہم ہوگا ‘ رانا بابر حسین

جمعرات 21 جنوری 2016 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب کی لائیو سٹاک پالیسی کے اعلان پر کسانوں نے گہرے اعتماد کا اظہار کیا ہے،لائیوسٹاک پالیسی سے پنجاب میں جانوروں کی پرورش بہتر انداز میں ہوگی اور عوا م کو معیاری اورسستا گوشت فراہم ہوگا ، کینڈا سے زراعت اوردیگر شعبوں میں تعاون کرکے ہم دو ارب ڈالر تک کی تجارت کرسکتے ہیں،پا ک چین معاہدے ملک میں معاشی انقلاب کاباعث ہوں گے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زراعت ،صنعت اور لائیوسٹاک کی ترقی کے لئے حکومت پنجاب دن رات کام کررہی ہے ،محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پر خالی اسامیاں پر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ،ساہی وال کول پراجیکٹ ،بھکی ،حویلی بہادر شاہ،بلوکے منصوبے ملک سے توانائی کا بحران ختم کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہوں گے ،اقتصادی راہ داری کی مخالفت کرنے والے ملک سے مخلص نہیں ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ زرعی شعبہ کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر منسلک کر کے ایک ایسے فعال شعبہ میں تبدیل کیا جائے جو نہ صرف فوڈ سیکیوڑٹی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہو بلکہ اس شعبہ سے حاصل ہونے والی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے ساتھ مقابلہ کی اہلیت رکھتی ہوں۔

(جاری ہے)

اس ویژن کے حصول کے لئے اداروں اور منڈیوں میں اصلاحات، اصلاح آبپاشی اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہ داری کی مخالفت کرنے والے عوام کو کیوں نہیں بتاتے کہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں پر لاگت پنجاب میں لگنے والے منصوبوں سے کئی گنا زیادہ ہے ، توانائی کے بحران پر قابو پانے سے زراعت میں بہت بہتری آْئے گی، خیبرپختون خواہ اور بلوچستان کے سیاستدان اپنے مفادات کے لئے ان منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں ،دنیا بھر کے سرمایہ کاری پاکستان کا رخ کررہے ہیں اور ہمارے سیاستدان کیوں ان منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں،پاکستان بنیادی طو رپر زرعی ملک ہے مگر کسی حکومت نے یہاں زراعت پر توجہ نہیں دی اور وزیر اعظم نوازشریف نے زرعی پیکج کا اعلان کرکے کسانوں کے دل جیت لئے ہیں ،کسان اب مزید محنت سے کام کررہے ہیں ،