لائیوسٹاک پالیسی سے جانوروں کی پرورش بہتر انداز میں ہوگی ،عوا م کو معیاری اورسستا گوشت فراہم ہوگا ‘ رانا بابر حسین
جمعرات 21 جنوری 2016 14:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب کی لائیو سٹاک پالیسی کے اعلان پر کسانوں نے گہرے اعتماد کا اظہار کیا ہے،لائیوسٹاک پالیسی سے پنجاب میں جانوروں کی پرورش بہتر انداز میں ہوگی اور عوا م کو معیاری اورسستا گوشت فراہم ہوگا ، کینڈا سے زراعت اوردیگر شعبوں میں تعاون کرکے ہم دو ارب ڈالر تک کی تجارت کرسکتے ہیں،پا ک چین معاہدے ملک میں معاشی انقلاب کاباعث ہوں گے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زراعت ،صنعت اور لائیوسٹاک کی ترقی کے لئے حکومت پنجاب دن رات کام کررہی ہے ،محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پر خالی اسامیاں پر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ،ساہی وال کول پراجیکٹ ،بھکی ،حویلی بہادر شاہ،بلوکے منصوبے ملک سے توانائی کا بحران ختم کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہوں گے ،اقتصادی راہ داری کی مخالفت کرنے والے ملک سے مخلص نہیں ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ زرعی شعبہ کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر منسلک کر کے ایک ایسے فعال شعبہ میں تبدیل کیا جائے جو نہ صرف فوڈ سیکیوڑٹی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہو بلکہ اس شعبہ سے حاصل ہونے والی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے ساتھ مقابلہ کی اہلیت رکھتی ہوں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.