پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام شہدا ئے چار سدہ کی غائبانہ نماز ہ ادا کی گئی
جمعرات 21 جنوری 2016 14:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام شہدا ئے چار سدہ کی غائبانہ نماز ہ ادا کی گئی ،جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے نمازہ جنازہ پڑھائی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ چار سدہ ، جمرود ، کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں ، دہشت گرد اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں ، دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کے لیے پوری قوم یکسو اور متحد ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملے دشمن کی قوم کو بے حوصلہ کرنے کے لیے کاروائی ہے ۔ عوام دلیری سے دشمن کے ہر حربہ کا مقابلہ کریں گے ۔ بھارتی تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ہر سازش اور حربہ استعمال کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے حکمران مصلحتوں اور دشمن کے جال میں پھنسنے کے چکر میں رہتے ہیں ۔(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے ایکسپو سنٹر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوا ن طلبہ اور نئی نسل ملک و ملت کا بہترین سرمایہ ہیں ۔
نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر دہشتگرد تعلیمی ، تہذیبی اور زندگیوں پر خطرات مسلط کیے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل پر عزم اور پاکستان سے محبت رکھتی ہے لیکن اسے فکری انتشار ، اضطراب اور مشکلات کا شکار کر دیا گیاہے ۔ طلبہ اور نوجوانوں کے مسائل حل کیے بغیر ملک میں نہ تو ترقی ہوسکتی ہے اور نہ ہی امن و امان قائم ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل ملک میں امن لانے کے لیے متحد اور یک جان ہو جائے ، دشمن ناکام ہوگا اور باطل مٹ جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.