Live Updates

قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے ، امن کے دشمنوں سے جنگ بھی ہم ہی جیتیں گے

چیئرمین تحریک انصاف کا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر پیغام

جمعرات 21 جنوری 2016 14:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چارسدہ کی بہادر عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جرات کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

سماجی میڈیا پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہے ، چارسدہ کے بہادرلوگوں نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جرات کا مظاہرہ کیا ، مجھے یقین ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیت جائیں گے ، خیبرپختونخوا کی پولیس قابل تعریف ہے جس نے دھند کے باوجود فوری کارروائی کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات