غذائی قلت اوروبا سے تھراورعمرکوٹ میں مزید 8 بچے جان کی بازی ہارگئے

جمعرات 21 جنوری 2016 14:04

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) تھرپارکر اور عمرکوٹ میں غذائی قلت اور ڈائریا کی وبا پر قابو نہ پایا جاسکا۔ ہسپتال میں زیر علاج مزید آٹھ بچے جان کی بازی ہارگئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد دونوں اضلاع جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد121 ہوگئی۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے اقدامات صرف دعووٴں کی حدتک ہی محدود ہیں، عملی طور پر کوئی بھی اقدامات نہیں گئے ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں کے لئے خریدا گیا سامان اور دوائیں ڈی ایچ او آفس تھر میں پڑی خراب ہورہی ہیں۔