ہارون آباد‘ضلع بھر میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ میٹرنٹی ہومز قائم سینکڑوں زچہ بچہ کی زند گیاں داؤں پر لگنا معمول بن گیا
جمعرات 21 جنوری 2016 13:12
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء ) ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ میٹرنٹی ہومز قائم سینکڑوں زچہ بچہ کی زند گیاں داؤں پر لگنا معمول بن گیا۔ اکثر وبیشتر ڈلیوری کے دوران قیمتی جانیں لقمہ اجل بن جاتی ہیں ۔مقامی انتظامیہ خاموش متاثرین سر اپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق سماجی شخصیت ڈاکٹر نسیم اختر کیانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر بھر میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ شدہ میٹرنٹی ہومز ز نے زچہ بچہ کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں ۔
گلی ،محلوں اور خاص طور پر دیہی علاقہ جات میں غیر میعاری میٹرنٹی ہومز کے سبب دوران آپریشن متعدد زچہ بچہ زندگی کی بازی ہا ر گئیں ۔ایسے سینٹروں کے خلاف محکمہ کی طرف سے کاروائی کرنے کی بجائے اعلیٰ آفیسران انکے سرپرست بن گئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نان کوالیفائڈ ڈاکٹرز ،لیڈی ڈاکٹر ز اور دائیاں خواتین کی جانوں کے دشمن ہوگئے ۔اکثر پرائیویٹ ہسپتال ،میٹرنٹی ہومز میں صحت و صفائی کی حالت انتہائی ناقص ہے اور غیر میعاری سرجری کے آلات ہیں جبکہ اکثر پرائیویٹ ہسپتال اور میٹرنٹی ہومز پنجاب ہیلتھ کمیشن لاہور سے رجسٹرڈ شدہ بھی نہیں ہیں جس وجہ سے ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں ہو پا رہی جس کے نتیجہ میں متاثرین دفتروں کے چکر لگا لگا خوار ہو رہے ہیں ۔
ڈاکٹر نسیم اختر کیانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری صحت حکومت پنجاب اور ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر بھر کے تمام پرائیویٹ ہسپتالز ،میٹرنٹی ہومز ،زچہ بچہ سنٹرز کو ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کے پاس رجسٹریشن کروانے کا پابند کیا جائے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔مزید قومی خبریں
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.