انگریزی کے ہجوں میں ایک غلطی نے 10 سالہ مسلمان بچے کا برطانوی پولیس پالا پڑوا دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 12:52
برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : برطانیہ میں ایک 10 سالہ مسلمان بچے کو انگریزی کے ہجوں میں غلطی کرنے پر پولیس کو اطلاع کر دی گئی ، جس پر پولیس نے بعد ازاں بچے اور اس کے اہلٍ خانہ تک سے تفتیش کی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شمال مغرب میں واقع لنکا شائر میں 10 سالہ مسلمان بچے کو غلطی سے ’ٹیرسڈ ہاؤس‘ کے بجائے ’ٹیررسٹ ہاؤس‘ لکھنے پر پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا۔
دی گارڈین میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق لنکا شائر کی پرائمری اسکول میں زیرٍ تعلیم 10 سالہ مسلمان بچے نے اسکول میں انگلش کے مضمون میں غلطی سے ’ٹیررسٹ ہاؤس‘ (terrorist house) لکھ دیا۔ بچے کے یہ لکھنے پر ٹیچر نے اسکول انتظامیہ کو آگاہ کیا جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس سے مدد طلب کر لی۔(جاری ہے)
جس کے بعد اگلے ہی روز لنکا شائر پولیس بچے اور اس کے اہلٍ خانہ سے پوچھ گچھ کے لیے اس کے گھر پہنچ گئی ، جہاں گھر میں موجود لیپ ٹاپ کا بھی مشاہدہ کیا گیا، بچے کے والدین نے دعویٰ کیا کہ بچہ اصل میں ’ٹیرسڈ ہاؤس‘ (terraced house) لکھنا چاہتا تھا۔
تاہم پولیس اور کنٹری کونسل اسے محج ایک غلطی ماننے سے انکار کر دیا۔ تفتیش میں کوئی مشکوک یا مشتبہ پہلو معلوم نہ ہو سکنے پر پولیس نے معاملے کو ختم کیا اور کہا کہ اس پر اب مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔تاہم بچے کے اہلخانہ نے اس تمام واقعے پر پولیس اور اسکول انتظامیہ سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.