مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک اشتہاری ڈاکومارا گیا

جمعرات 21 جنوری 2016 12:48

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری ڈاکومارا گیا۔مرنے والے ڈاکو کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ کے علاقہ شاہ والا جنگل میں پولیس نے اشتہاری ڈاکووٴں کی موجودگی میں چھاپہ مارا تو ڈاکووٴں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،دیگر ڈاکو فرار ہوگئے۔ڈی پی او ملک اویس احمد کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے جو مظفرگڑھ کے علاوہ ملتان اور راجن پور کی پولیس کو قتل،ڈکیتی،اغوا سمیت دو درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :