باچہ خان یونیورسٹی سانحہ میں بھارت ملوث ہے‘ نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طریقے سے کام ہوتا تو اس طرح کے دہشتگردی کے واقعات نہ ہوتے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2016 12:46

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ باچہ خان یونیورسٹی سانحہ میں بھارت ملوث ہے‘ نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طریقے سے کام ہوتا تو اس طرح کے دہشتگردی کے واقعات نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ کے دور ے اور زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طریقے سے کام ہوتا تو اس طرح کے دہشتگردی کے واقعات نہ ہوتے۔ باچہ خان یونیورسٹی سانحے میں بھارت ملوث ہے اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سکول و کالجز کی سیکیورٹی میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔