کوہاٹ،سوارہ میں دی گئی دو بچیاں بازیاب، 9 ملزمان گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2016 11:24

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء )کوہاٹ پولیس نے سوارہ میں دی گئی دو بچیوں کو بازیاب کرکے نکاح خواں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق محبت کی شادی کے تنازع پر کچھ روز قبل جرگہ ہوا۔

(جاری ہے)

جرگے میں ایک شخص پر الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے نے بغیر اجازت محبت کی شادی ہے جس پر جرگے نے فیصلہ سناتے ہوئے سوارہ کے تحت دو بیٹیوں کو حوالے کردیا ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نکاح پڑھانے والے مولو ی سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے دونوں بچیوں کو بازیاب کرالیا۔12 سالہ بچی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمان نے اْ سے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔