باچا خان یونی ورسٹی پر حملے کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل

یونی ورسٹی پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او سرڈھیری کی مدعیت مین درج کیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2016 11:23

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان ریجن میں درج کر لیا گیا ۔چارسدہ کی باچا خان یونی ورسٹی پر ہونے والے حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان ریجن میں درج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ ایس ایچ او سرڈھیری کی مدعیت مین درج کیا گیا ۔ مقدمہ میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ کی باچا خان یونی ورسٹی میں 4 دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک پروفیسر سمیت 20 افراد کو شہید جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :