کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق، ٹارگٹ کلر سمیت 19 ملزم گرفتار
جمعرات 21 جنوری 2016 11:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کر کے ٹارگٹ کلر سمیت 19 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ٹیپو سلطان روڈ کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے افضل جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کورنگی کازوے کے قریب فائرنگ سے شوکت شاہ جاں بحق ہوا۔
لیاری سنگولین میں فائرنگ کر کے منصور نامی شخص کو قتل کر دیا گیا۔ کھوکھراپار میں فائرنگ کر کے اعجاز حسین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔(جاری ہے)
گارڈن میں پولیس مقابلے میں 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ماڑی پور روڈ پر پولیس نے ٹیکسی سے 70 کلو منشیات برآمد کر لی۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
کلفٹن ہندو پاڑا میں سرچ آپریشن کر کے پولیس نے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ساوٴتھ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے افراد میں 2 مطلوب ملزم بھی شامل ہیں۔ رانچھوڑ لائن میں رینجرز نے کارروائی کر کے بدنام زمانہ عسکری ونگ کے ملزم ریحان عرف شنا کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا
-
چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا
-
سپیکرایازصادق اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
-
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
-
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسرائیل سے صورتحال ابھی پیدا ہوئی، اس کا دورے سے کوئی تعلق نہیں ،اسحاق ڈار
-
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری
-
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال، سماعت 22 اپریل کو ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.