سانحہ چارسدہ کے بعد ملک بھر میں‌آج سوگ کا سماں، تعلیمی اداروں میں پڑھائی معمول کے مطابق جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 11:21

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 جنوری 2016ء) :سانحہ چارسدہ پر آج ملک بھر میں یومٍ سوگ منایا جارہا ہے ، ملک بھر میں یومٍ سوگ کے تحت آج ملک بھر کی سر کاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، جبکہ باچا خان یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کُھلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے یومٍ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ملک بھرمیں تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کے علاوہ بیرون ملک سفارتخانوں پر بھی قومی پرچم سرنگوں ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے کم از کم 21 افراد کو شہید کیا جبکہ حملے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :