باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 20 جنوری 2016 23:25

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ پلوسہ سرڈھیری میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے جنہیں مزید تفتیش اور چھان بین کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :