سابق آڈیٹر جنرل کی نیب انکوائری کے خلاف دائر درخواست خارج

بدھ 20 جنوری 2016 22:49

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءاسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق آڈیٹر جنرل بلند اختررانا کی نیب انکوائری کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ۔بدھ کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیا ر کیا کہ سابق آڈیٹر جنرل کے خلاف انکوائری نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی انہیں طلبی کا نوٹس غیرقانونی ہے۔

(جاری ہے)

نیب کے ڈپٹی ایڈیشنل پراسیکوٹر سردار مظفر نے موقف اختیار کیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مس کنڈکٹ پر عہدے سے برطرف کیا ، نیب کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کی انکوائری کررہا ہے،درخواست گزار کو تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا نوٹس جاری کیا۔ جس پر عدالت نے بلند اختر رانا کی درخواست خارج کرتے ہوئے اسے تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :