وزیراعظم محمد نواز شریف کا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو ٹیلیفون

چارسدہ میں دہشت گرد حملے کے بارے میں تبادلہ خیال

بدھ 20 جنوری 2016 22:44

زیورخ ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءوزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو ٹیلیفون کیا اور چارسدہ میں دہشت گرد حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان کے مطابق یہ اتفاق پایا گیا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کر رہی ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے دستوں کی فوری کارروائی کو سراہا۔