سینیٹر سسی پلیجو کی طرف سے قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ میں دی گئی بریفنگ کے معاملہ پر تحریک التواء مسترد

بدھ 20 جنوری 2016 22:33

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ءچیئرمین سینیٹ نے سینیٹر سسی پلیجو کی طرف سے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران سے قبل اس حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ میں دی گئی بریفنگ کے معاملہ پر تحریک التواء مسترد کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سسی پلیجو کی اس حوالے سے تحریک التواء منظوری کے تعین کیلئے ایجنڈے پر تھی۔چیئرمین نے تحریک التواء قواعد پر پورا نہ کرنے پر مسترد کردی۔