کوئٹہ ،ایف سی کی مختلف علاقوں میں کاروائی،16 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

بدھ 20 جنوری 2016 22:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کے اہلکاروں کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے نتیجے میں 16مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیاایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے سوئی کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں 15مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے ایک دیسی ساختہ بم برآمدکرلیاگیاہے جبکہ پنجگور کے علاقے پروم میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں کومسمارکرتے ہوئے 2ایس ایم جیزاوراسلحہ وگولہ بارود برآمدکرلیاگیاہے تربت کے علاقے کوہلومیں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :