حکومت سندھ نے بدین اور سا نگھڑ میں بلد یاتی الیکشن کے باعث 22 جنوری تک دفعہ144نا فذ کر دی

بدھ 20 جنوری 2016 21:52

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) حکومت سندھ نے ضلع بدین اور ضلع سا نگھڑ میں بلد یاتی الیکشن کے باعث22جنوری2016ء تک تین روز کیلئے دفعہ144نا فذ کر دیا ہے کیو نکہ دو نوں اضلاع میں بلد یاتی الیکشن منعقد ہو ر ہے ہیں صو بائی محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں با قا عدہ نو ٹیفکیشن بھی جا ری کر د یاہے نو ٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نما ئش اور اسلحہ کے استعما ل پر مکمل پا بندی ہو گی دونوں اضلا ع کی پو لیس اور انتظا میہ کو آ گاہ کر د یا گیا ہے نو ٹیفکیشن کے مطا بق آ ئی جی سندھ پو لیس اور ڈ سٹر کٹ ر یٹر ننگ افسر بدین اور ڈ سٹر کٹ ریٹر ننگ سا نگھڑ نے سا رش کی تھی کہ دونوں اضلاع حساس ہیں اور بلد یاتی الیکشن کے مو قع پر امن امان کی صو رتحال خرا ب ہو سکتی ہے اس لئے د فعہ 144نا فذ کیا جائے تین روز کے دوران تمام اسلحہ لائسنس منسو خ کیے جا ئیں تا کہ کسی نا خوش گوار وا قعہ کو رو کا جاسکے اس نو ٹیفکیشن کے بعد دو نوں اضلاع میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :