کرا چی ،پیپلز پارٹی کی قیا دت اور حکومت سندھ کی نثا ر کھوڑو سے ایوان میں سگر یٹ نوشی پر جواب طلبی

سینئر صوبائی وزیر نے پارٹی قیا دت اور حکومت سندھ کے سا منے معذرت کر لی

بدھ 20 جنوری 2016 21:52

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) پا کستان پیپلز پارٹی کی قیا دت اور حکومت سندھ نے سینئر صو بائی وز یر سندھ نثا ر احمد کھوڑو سے سندھ اسمبلی کے ایوان میں سگر یٹ نوشی کر نے پر جواب طلبی کر لی ہے جس پر نثا ر کھوڑونے پارٹی قیا دت اور حکومت سندھ کے سا منے معذرت کر لی ہے بدھ کے روز انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے افسو س کا اظہا ر کیا اور مو قف اختیار کیا کہ انہوں نے اس وقت سگریٹ نو شی کی جب سندھ اسمبلی کا اجلاس ختم ہو چکا تھا اس لئے بے خبری اور غیر ارادی طور پر سگر یٹ سلگا د یا مگر وہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سگریٹ نوشی کا تصو ر بھی نہیں کر سکتے انہیں اس بات کا د لی افسوس ہے اس کھلی و ضا حت کے بعد پارٹی اورحکومت نے معا ملہ توختم کر دیا مگر انہیں وار ننگ دی ہے کہ آ ئندہ ایسا نہیں ہو نا چا ہیے پارٹی اور حکومت کی جا نب سے خا مو شی اختیا ر کر نے کے بعد نثا ر کھوڑو نے سکھ کا سا نس لیا ہے

متعلقہ عنوان :