سندھ میں جمعہ کیلئے ایک اور سرکاری خطبہ کی قانون سازی مداخلت فی الدین ہے،علامہ راشد محمود سومرو

اس کی سخت مذمت، مخالفت اور مزاحمت کرتے ہیں،جنرل سیکرٹری جے یو آئی سندھ

بدھ 20 جنوری 2016 21:52

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے وزیر اعلی ٰ سندھ کے مذہبی مشیر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کے اس بیان و اعلان جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں جمعہ کیلئے ایک اور سرکاری خطبہ کے قانون سازی کی جارہی ہے کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت مخالفت اور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

علامہ راشد محمود سومرو نے جے یوآئی کے رہنما مولانا عبدالحق مہر دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی مشیر اور سندھ حکومت کے لوگ اپنے قد سے بڑھ کر بات نہ کریں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو بھی اس قسم کے اقدامات نہ کرسکے تو ان کی کیا حیثیت ہے سندھ حکومت مذہبی معاملات سے چھیڑ خانی کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے عبدالحق مہر کے مطابق راشد محمود سومرو کی قیادت میں جے یو آئی کا ایک وفد سعودی فرما روا خادم الحرمین شریفین شاہ سیلمان کی خصوصی دعوت پر دس روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوا ہے

متعلقہ عنوان :