خیبر پختونخوا حکومت کا سانحہ چارسدہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان

بدھ 20 جنوری 2016 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے سانحہ چارسدہ پر تین روزہ جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے دس روزہ سوگ منانے کا اعلان کردیاخیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سانحہ چارسدہ پر تی نروزہ سوگ مناتے ہوئے تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کردیاجبکہ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے سانحہ چارسدہ پر دس روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اگر نیشنل ایکشن پلان کے تمام 20نکات پر عملدرآمد ہوجاتا توآج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں،اس لئے انہوں نے درسگاہوں کارخ کرلیا ہے، واقعے پر مذمت تو کرلی، اب مزاحمت کرنی ہے یا نہیں! اس کا فیصلہ قوم کو کرنا ہےٰ