کوئٹہ،کسٹم کلکٹرکی تاجردشمنی کے خلاف مرکزی انجمن تاجرا ن نے ہڑتال کی کال دیدی

تاجربرادری سے احتجاج،مظاہروں اورریلیوں کوکامیاب اورنتیجہ خیزبنانے کی اپیل

بدھ 20 جنوری 2016 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، سید تاج آغا، حضرت علی اچکزئی، اللہ داد ترین، یٰسین مینگل، روسی مارکیٹ کے صدر حاجی دوست محمد اچکزئی، سعداللہ پیر علیزئی، ڈبل روڈ کے صدر خان اعظم، سرکلر روڈ کے صدر شاہجہان ترین، سید امین اللہ آغا، پرانا اڈہ سرکلر روڈ کے صدر حاجی زین الدین، رفیع اللہ چشتی، طوغی روڈ کے صدر حاجی دوست محمد،جمالدین افغانی روڈ کے صدر ظاہر شاہ نورزئی، سورگنج بازار محمد عیسیٰ خروٹی، حاجی سرور، الیکٹر ک ایسوسی ایشن کے عبداللہ جان، حاجی حسن اچکزئی، مسجد روڈ کے صدر دوست محمد آغا، نصیب اللہ ترین، نعمت نورزئی، پینٹ ایسوسی ایشن کے الطاف قریش، پرنس روڈ کے صدر حسان اللہ کاکڑ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں 25 جنوری کو ایف سی اور کسٹم کلکٹر کے تاجر دشمن اقدامات کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنا نے کی اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس بار تاجروں اور بلوچستان کے عوام الناس نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ایف سی اور پولیس سے اینٹی سمگلنگ کے خود ساختہ اختیارات واپس نہیں لئے جائے اور کسٹم کلکٹر تاجر دشمنی سے توبہ نہیں کرتے ان کا تبادلہ نہیں کیا جا تا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں جس کی تنخواہ وفاقی اور صوبائی حوکمت سے لیتی ہے وہ اپنی توجہ اسی جانب مرکز کریں ایف سی کو امن وامان منشیات اوراسلحہ کے سمگلروں اغواء برائے تاوان میں ملوث گروپوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارکردگی دکھانی چاہئے پر ہم بھی کراچی کے تاجروں کی طرح ایف سی کو داد تحسین دینگے اور ان کے حق میں ریلیاں نکالیں گے اگر ایف سی اپنا اصل کام چھوڑ کر تاجر کے تجارتی اشیاء کی پکڑ دھکڑ تک محدود ہو جائے تو پھر ایف سی اور عوام میں دوریاں پ یدا ہونگی جو کہ کسی طرح بھی نیک شگون نہیں ہیں

متعلقہ عنوان :