لاہور ہائیکورٹ ،کمیٹیوں کے نام پر عوام سے چھ کروڑ کے فراڈ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر نیب پنجاب سے جواب طلب

بدھ 20 جنوری 2016 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم وزیر خان کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کی طرف سے عدنان شجاع بٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیب کے پاس گوجرانوالہ میں کمیٹیوں کے نام پر عوام الناس سے چھ کروڑ روپے کا ریفرنس زیر تفتیش ہے جس میں نیب نے ملزم وزیر احمد سمیت چھ ملزموں کو گرفتار کر رکھا ہے، پانچ شریک ملزموں کی ضمانتیں ہو چکی ہیں ، نیب کی تفتیش ابھی نامکمل ہے جبکہ احتساب عدالت کے روبر ٹرائل میں بھی نیب تاخیر کا سبب بن رہا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ اگست دو ہزار پندرہ سے ملزم جیل میں ہے، قانون کے مطابق اگر ٹرائل تاخیر کا شکار ہو تو کسی ملزم کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیاجائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نیب پنجاب کو دو ہفتوں کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا