پشتونخواسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ کی باچاخان مرکزپردہشت گردوں کے حملے کے خلاف کراچی پریس کلب میں مظاہرہ

بدھ 20 جنوری 2016 21:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) پشتونخوااسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے ڈپٹی سینئر آرگنائزر طاہر زلاند اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سکند ر یوسفیزئی کے قیادت میں چارسدہ باچا خان یونیورسٹی میں ہونیوالی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین نے دہشتگردوں اور دہشتگردی کے واقعات کا شدید مذمت کر تے ہوئے بے گناہ طالب علموں ، اساتذہ کرام اور شہریوں پر اس قسم کے حملوں میں ملوث عناصر کے فوری خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کریں مقررین نے کہا کہ چارسدہ میں با چا خان یونیورسٹی کے معصوم طلباء وطالبات اور قابل احترام اساتذہ پر اندھا دھند فائرنگ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے تحت پشتونخوا وطن کے ہزاروں تعلیمی اداروں پر مسلسل دہشتگردی مسلط کر کے یہاں کے عوام کا جینا دو بھر کر دیا لاکھوں کی تعداد میں لو گوں کو بے گھر بے سر وسامان کر کے پھر بھی ان کے دل نہیں بھرے انہوں نے کہا پشتونخوا وطن پر مسلط بد ترین دہشتگردی ریاستی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے روز اول سے ریاستی دہشتگردی اور توسیع پسندانہ عزائم کی بھر پور مخالفت کی ہے انہوں نے کہا ہم غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے اور اس کے قسم کی تمام کارروائیوں کی شدید الفاظ میں نہ صرف مذمت کر تے بلکہ ہر حال میں ان کا ساتھ دینگے مظاہرے کے بعد پشتونخوااسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے اس واقع میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شہید طالب علم علم زیب کے کے کزن حسین بھائی سے ان کے گھر جا کر تعزیت کی

متعلقہ عنوان :