جماعت پنجم کے سالانہ امتحانات یکم اور ہشتم کے 10فروری سے شروع ہو نگے، افتخار نواز ورک

امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ای ڈی او حافظ آباد

بدھ 20 جنوری 2016 21:46

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء)ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حافظ آباد افتخار نواز ورک نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ضلع بھر میں جماعت پنجم کے سالانہ امتحانات یکم جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 10فروری سے شروع ہو نگے، امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

امتحانات میں مجموعی طور پر 29282طلباء وطالبات شرکت کرینگے جبکہ ضلع بھر میں 139امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔ای ڈی او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو چند روز میں رول نمبر سلیپیں جاری کر دی جائینگی انہوں نے بتایا کہ امتحانی مراکز میں ڈیوٹی سرانجام دینے کیلئے سپر نٹنڈنٹ اورنگران عملہ سمیت 1368 ملازمین کو تعینات کیا گیا امتحانات کے دوران ڈیوٹی دینے والے سٹاف کی تین روزہ ٹریننگ آج سے شروع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحصیل حافظ آباد کے امتحانی سٹاف کی ٹریننگ گورنمنٹ ہائی سکول مدینہ کالونی حافظ آباد جبکہ تحصیل پنڈی بھٹیاں کے سٹاف کی ٹریننگ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1پنڈی بھٹیاں میں ہوگی۔یکم فروری کو شروع ہونے والے جماعت پنجم کے امتحانات 8۔فروری جبکہ دس فروری کو شروع ہونے والے جماعت ہشتم کے امتحانات 17فروری تک جاری رہیں گے۔ای ڈی او ایجوکیشن نے عابد حسین کو رجسٹرا ر امتحانات مقرر کر دیا ہے ،سرکاری،غیر سرکاری سکولوں کے سربراہان اور پرائیویٹ امیدوار رول نمبر سلپ اور دیگر معلومات کے لئے رجسٹرار امتحانات سے رابطہ کر سکتے ہیں