راولپنڈی ،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی قتل کیس میں چار گواہوں کے بیانات قلمبند ،سماعت 28 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی گئی

بدھ 20 جنوری 2016 21:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی قتل کیس میں چار گواہوں کے بیانات قلبمند کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

صادق آبادمیں درج ایڈیشنل سیشن جج کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عامر بھٹی، راشد مسیح اور فیاض مسیح کوگزشتہ روزسماعت کے موقع پر عدالت میں پیش کیا گیا، استغاثہ کے گواہ ڈاکٹر گلاب، مسرت بلوچ، ہیڈ کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل حسن اختر کا بیان قلمبند کیا گیا، مزید کاروائی کیلئے سماعت ملتوی کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :