راولپنڈی ،پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ، 18 ملزمان گرفتار

بدھ 20 جنوری 2016 21:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے20675گرام چرس،1325گرام ہیروئن،10لیٹر کھلی شراب،1پستول30بور معہ4روند، 1 عدد کلاشنکوف معہ27رونداور آلات ری فلنگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے حمزہ سے1350گرام چرس، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے محمد نصیر سے 1210گرام چرس، تھانہ RAبازار پولیس نے رفاقت علی سے1040گرام چرس، طاہر یعقوب سے10کلو گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے حلیم شاہ سے2000گرام چرس، خالد شاہ سے 1050گرام چرس، باسط علی سے1020گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے علی نوازسے1150گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے محمد نبی سے515گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے محمد سعید سے 660گرام چرس، ناصر علی سے680گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے گل زمان سے1200گرام ہیروئن، ندیم گل سے 125گرام ہیروئن،تھانہ کہوٹہ پولیس نے راشد محمود سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر واہ پولیس نے نعمان سے 1 عدد پستول 30بور معہ4روند،تھانہ نصیر آباد پولیس نے زوہیب الرحمن اور طیب سے1عدد کلاشنکوف معہ27روند،تھانہ پیرودھائی پولیس نے رفیع اللہ کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے اس کے قبضہ سے سلنڈر معہ آلات ری فلنگ برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے

متعلقہ عنوان :