لورالائی میں ایس ایس پی کوئٹہ کی گاڑی کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایس ایس پی سمیت 3زخمی ہوگئے،پولیس ذرائع

بدھ 20 جنوری 2016 21:34

کوئٹہ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) لورالائی کے علاقے میں ایس ایس پی کوئٹہ کی گاڑی کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایس ایس پی سمیت 3زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق بدھ کو لورالائی کوئٹہ روڈ نزد ٹانگ چھین کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایس ایس پی کوئٹہ عرفان بشیر کوئٹہ سے لاہور کی طرف جارہے تھے کہ اچانک مزدا گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایس ایس پی عرفان بشیر سمیت سپاہی خرم شہزاداور سکندر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں مزید علاج کے لیے زخمیوں کو کوئٹہ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :