بلوچستان کے سیاسی ،مذہبی اور قبائلی رہنماؤں کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت

سردار یعقوب ناصر،سنیٹر عثمان کاکڑ،ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،نوابزادہ لشکری رئیسانی کا ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء “سے گفتگو

بدھ 20 جنوری 2016 21:32

کوئٹہ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) بلوچستان سیاسی ومذہبی اور قبائلی رہنماؤں نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا کہ دہشت گردوں کا نہ دین اور نہ ہی ایمان ہوتا ہے ،نہتے طلباء کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام ہے ،آئندہ اس قسم کے واقعات کے روک تھام کے لیے سخت سیکورٹی وانتظامات کی جائے۔

ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر،سینٹر عثمان خان کاکڑ،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ اور نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء “سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب ناصر نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے ،صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ ان دہشت گردوں کی بیخ کنی کی ضرورت ہے ،حملے کے وقت سیکورٹی فورسز نے بروقت اور جرت کا مظاہرہ کیا تاہم دہشت گردوں کا کوئی دین وایمان نہیں ہوتا وہ نہ مساجد میں نماز پرھنے والوں اور نہ ہی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے نہتے طلباء کو معاف کرتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے مضبوط انٹیلی جنس شیرنگ کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ دلی ہمدری کا اظہار کیا۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی صوبائی صدر سینٹر عثمان خان کاکڑ نے باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اب اپنی پالیسوں میں عملی طور پر مثبت تبدیلی لائے اور ضرب عضب کو دہشتگردوں تک محددو کرے، گڈ اور بیڈ دہشگرد والی پالیسی ترک کرنی ہوگی ورنہ اس طرح کے واقعات کا تدارک مشکل ہے ،عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ شہید اور زخمیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری وممتاز قانون دان ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ باچا خان چوک یونیورسٹی چارسدہ پرہونے والے دہشت گردی کی جنتی بھی مذمت کرکے وہ کم ہے آج پوری قوم سوگوار ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو بھی چاہے کہ وہ اپنی اندرونی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دے تاکہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائی جاسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدرری ہے آج پوری قوم ان کے غم میں برابر کے شریک ہے جمعیت علماء اسلام باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہیں۔بلوچستان کے ممتاز سیاسی وقبائلی رہنماء نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ کرنیو الے سماج دشمن عناصر ہیں جو مساجد ،مدارس اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بناکر اپنی آقاؤں کو خوش کرنے کے ایجنڈنے پر عمل پیرا ہے ،یقینا تاریخ لکھنے والے ایسے ملک دشمن عناصر کا ذکر کرکے آنے والے نسلوں کو ان دہشت گردوں سے نفرت کا ذکر کرینگے،انہوں نے کہا کہ عوام ایسے سماج دشمن عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرینگے ۔