صوبائی حکومت بے روزگار ی ،تعلیم اورصحت کے مسائل حل کرنے کے لیے مزید اقدامات کررہی ہے

صوبائی مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء“سے گفتگو

بدھ 20 جنوری 2016 21:32

کوئٹہ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) صوبائی مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے کہا ہے کہ قلات کے عوام کی ترقی کے لیے کروڑوں روپے کے اسکیمات پر تیزی سے کام جاری ہے،ہماری کوشش ہے کہ عوام کی ایسی خدمت کی جائے جو مدتوں یاد رکھا جائے،آنے والے ادوار میں لوگ ہماری مثبت پالیسوں کی مثالیں دیں گے ،حلقہ انتخاب میں امن وامان کا مسئلہ کافی بہتر ہوا ہے،یہ بات انہوں نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

20 جنوری۔2016ء“سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے کہا کہ موجودہ مخلوط صوبائی حکومت بے روزگار ی ،تعلیم اورصحت کے مسائل کوحل کرنے کے لیے مزید اقدامات کررہی ہے،،نیشنل پارٹی کے دوسالوں کے دوران جتنی ترقیاتی اسکیمات پر کام شروع کیا گیا اس کی مثال پچھلے ساٹھ سالوں میں بھی نہیں ملتی تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے لانے کے لیے ہم نے قلات ،خالق آباد منگچر میں درجنوں سکولوں کو اپ گریڈ کروایا اور درجنوں نئے سکولوں کی منظوری کروائی اور اب قلات میں بہت جلد ریذیڈیشنل کالج اور خالق آبادمیں پولی ٹیکنکل کالج کا سنگ بنیاد رکھوایا اور ان دونوں کالجز کی منظوری ہوچکی ہے جو ہماری تعلیم دوستی کا واضح ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمبولینس ،مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی اور مختلف گلیوں میں درجنوں کی حساب سے ٹرانسفارمر کی فراہمی بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت کا واضح ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

میر خالدلانگو نے کہا کہ قلات کے تاریخی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے باب قلات کے نام سے ایک یاد گار بنایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قلات کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور ضرورت پڑھنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے بھی خصوصی فنڈ کی درخواست کرینگے

متعلقہ عنوان :