پاک چین اقتصادی راہداری پر حکومتی واپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کا خیر مقدم کرتے ہیں

کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی ولی محمد نورزئی کی ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء “سے بات چیت

بدھ 20 جنوری 2016 21:32

کوئٹہ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی ولی محمد نورزئی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر حکومتی واپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لیکر سی پیک کے متعلق انکے تحفظات وخدشات کا ازالہ کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے،بدھ کو ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

20 جنوری۔

(جاری ہے)

2016ء“سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کاآغاز اور صنعتوں کے قیام سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی،سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا اور 46ارب ڈالرز کے منصوبوں سے توانائی بحران کے خاتمے اور بلوچستان میں اقتصادی زونز کے قیام سے تاجروں کو ریلیف ملے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے تاجر تنظیمیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مکمل حمایت اور پایہ تکمیل کے لیے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی

متعلقہ عنوان :