دہشت گردوں‌ کی ہلاکت کے بعد ان سے برآمد ہونے والے موبائل فونز پر کالیں آ رہی تھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 21:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں‌ کی ہلاکت کے بعد ان سے برآمد ہونے والے موبائل فونز پر کالیں آ رہی تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 تھی۔ ہلاک کیے جانے کے بعد دہشت گردوں سے 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ برآمد ہونے والے فونز میں سے ایک فون پر مسلسل کالیں آ رہی تھیں۔ موبائل فونز میں موجود سمیں افغانستان کی ہیں۔