کیڈ اور سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

پرانی فائلوں اور نوٹسز کو قومی زبان اردو میں تبدیل کرنے کے لئے بھی کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی گئی ہے

بدھ 20 جنوری 2016 21:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن( کیڈ) اور وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے، کیڈ اور سی ڈی اے نے تمام دفتری معاملات تاحال انگریزی سے اردو زبان میں تبدیل نہیں کئے جبکہ تمام ڈائریکٹوریٹ نوٹسز ، فائلیں، الاٹمنٹ لیٹر، ودیگر احکامات انگریزی زبان میں تحریری طور پر جاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

5 ماہ کا رعرصہ گزرنے کے باوجود وزارت کیڈ اور سی ڈی اے نے اس حوالے سے کوئی کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے ہیں اور نہ ہی تاحال پرانی فائلوں اور نوٹسز کو قومی زبان اردو میں تبدیل کرنے کی کوئی حکمت عملی مرتب دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26 اگست 2015 کو احکامات جاری کئے تھے کہ ملک کے تمام سرکاری ادارے انگریزی زبان کی بجائے قومی زبان اردو کو ترجیح دیں اور تمام احکامات اور خط اردو زبان میں لکھے جائیں تاہم سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے واضح احکامات کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے جس کے باعث کم پڑھے لکھے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :