چارسدہ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پروفیسر سید حامد حسین کی جانب سے شہادت سے قبل فیس بک پر تعلیم کی اہمیت سے متعلق پوسٹ

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 21:20

چارسدہ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پروفیسر سید حامد حسین کی جانب ..
چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے روفیسر سید حامد حسین کی جانب سے شہادت سے قبل فیس بک پر تعلیم کی اہمیت سے متعلق پوسٹ کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں انتہائی قابل پروفیسر سید حامد حسین نے شہادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

حامد حسین نے اپنے طالب علموں کی جان بچانے کیلئے خود کے سینے کو دہشت گردوں کی گولیوں کے سامنے کر دیا تھا۔ حامد حسین نے برطانیہ نے پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کی تھی جس کے بعد وہ پاکستان واپس آ کر باچا خان یونیورسٹی میں تدریس کے شبہ سے منسلق ہو گئے تھے۔ حامد حسین کی جانب سے ہمیشہ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا جاتا تھا۔ انہوں نے شہادت حاصل کرنے سے قبل بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں تعلیم کی اہمیت سے متعلق زور دیا تھا۔