حکمران دہشت گردی کے سپورٹر اور انکی فکر کے پروموٹر ہیں،قومی ایکشن پلان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہے،دہشتگردوں کو سب سے زیادہ خطرہ تعلیم سے ہے ،طلباء بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور اور چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید کا اجلاس سے خطاب
بدھ 20 جنوری 2016 21:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور اور چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی میں ہونے والی دہشتگردی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگرد انسانیت کے قاتل ہیں، ملک کی بقاء اور سا لمیت کیلئے دہشتگردی سب سے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی میں شہید ہونے والے اساتذہ اور طلباء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے ذمہ دار حکمران ہیں جو دہشت گردی کے سپورٹر اور ان کی فکر کے پروموٹر ہیں،حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر پوری قوم کو لقمہ اجل بنادیا ہے،قومی ایکشن پلان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ حکومت ہے، موجودہ پارلیمنٹ مفادات کی قیدی ہے جو ملک کو صومالیہ، ایتھوپیا اور افغانستان بنانا چاہتی ہے، فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کو مضبوط کررہے ہیں،فوجی عدالتون کے فیصلوں پر اعتراض کرنے والے امن کے دشمن اور دہشتگردوں کے مددگار ہیں، حکمران دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں، دہشت گردی کا عفریت ملک کو کھارہا ہے، دہشتگرد سکول کالجز اور یونیورسٹیوں کو نشانہ بنارہے ہیں، وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر جی ایم ملک، نوراﷲ صدیقی، ساجد بھٹی، بشارت جسپال، فرح ناز، افنان بابر، قاضی فیض السلام، جواد حامد، فیاض وڑائچ، بریگیڈیئر(ر) مشتاق احمد اور دیگر موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.