کسی کے دباؤمیں آنیوالا نہیں‘ پارٹی کی صوبائی صدارت کا الیکشن لڑوں گا ‘چوہدری سرور کا اعلان
تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری سرور کی آل پارٹیز کا نفر نس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
بدھ 20 جنوری 2016 21:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کسی کے پر یشر میں آنیوالا نہیں‘ پارٹی کی صوبائی صدارت کا الیکشن لڑوں گا ‘آصف علی زرداری ‘وزیر اعظم ‘وزیر اعلی پنجاب اور دیگر لوگ حکومتی عہدوں کے ساتھ پارٹی عہدے رکھ سکتے ہیں تو کچھ لوگوں کو گور نر کے عہدے سے علیحدگی کے بعد میرے پارٹی کے صوبائی صدر کے الیکشن میں حصہ لینے پر کیوں تکلیف ہے ؟تحر یک انصاف میں ہوں اور تحر یک انصاف ہی رہوں گا ‘دہشت گردملک اور قوم کے دشمن ہیں انکا ہر صورت ملک سے صفایا ہو گا‘باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ ہے اور دہشت گر د قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔
وہ بدھ کے روز جماعت اسلامی کی آل پارٹیز کا نفر نس کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف میں میرے گور نر کے عہدے سے الگ ہونے کے 2سال پورے کر نے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں اس لیے میں پارٹی انتخابات میں تحر یک انصاف کی صوبائی صدارت کا الیکشن لڑوں گا اور پارٹی کارکنوں کے امنگوں کے پر اتروں گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.