انسداد ہشت گردی کی ہیلپ لائن پر غیر ضروری ٹیلی فون کالز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، لڑکی سمیت دوافراد کے خلاف مقدمات درج ، وزارت داخلہ کی عوام سے ہیلپ لائن 1717پر غیر ضروری کالز نہ کرنے کی اپیل

بدھ 20 جنوری 2016 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وزارت داخلہ میں قائم کی گئی انسداد ہشت گردی کی ہیلپ لائن پر غیر ضروری ٹیلی فون کالز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،جعلی کالز کرنے والے ایک لڑکے اور لڑکی کے خلاف 2 الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے، وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کی ہیلپ لائن 1717پر غیر ضروری کالز نہ کریں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے متعلق اطلاعات دینے کیلئے قائم کی گئی ہیلپ لائن 1717پر راولپنڈی کے یاسر محمود نے مختلف اوقات میں 489غیر ضروری کالز کیں۔ وزارت داخلہ کی شکایت پر راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں یاسر محمود نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ چکوال کے علاقے تھانہ ڈہمن کی رہائشی ایک لڑکی نے ہیلپ لائن پر 225غیر ضروری کالز کیں ، جس پر لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :