ہم کسی پر الزام نہیں لگاتے ،سب ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر دہشتگردوں کو پکڑیں گے ، ہماری عبادت گاہیں ، بازار ، پارلیمنٹ اور اسکول کھلے رہیں گے ، دہشتگرد بلا تفریق سب کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 جنوری 2016 21:08

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم کسی پر الزام نہیں لگاتے سب ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر دہشتگردوں کو پکڑیں گے ، ہماری عبادت گاہیں ، بازار ، پارلیمنٹ اور اسکول کھلے رہیں گے ، دہشتگرد بلا تفریق سب کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ۔ وہ بدھ کو باچاخان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد چارسدہ کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔ دہشتگردی کے خلاف قوم اور سیاسی جماعتیں متحد ہیں ۔ دہشتگرد نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے جن لوگوں نے آپریشن میں حصہ لیا وہ ہمارے محسن ہیں۔

(جاری ہے)

ہم کسی پر الزام نہیں لگاتے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر دہشتگردوں کو پکڑیں گے ۔

ہماری عبادت گاہیں ، بازار ، پارلیمنٹ اور اسکول کھلے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حملے سے انسانیت سے محبت کرنے والے لوگ غم میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ دہشتگرد علم کو برباد کرنا چاہتے ہیں ۔ دہشتگرد بلا تفریق ہر کسی کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ وہ انسانیت کے دشمن ہیں مل کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے بچوں کو پیار اور محبت کی تعلیم دیں گے ۔ قوم دہشتگردی کے خلاف عزم برقرار رکھے ہوئے ہے۔ تعلیمی اداروں پر حملوں سے قوم کا عزم مزید پختہ ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملوں کے باوجود یونیورسٹیاں پہلے کی طرح آباد رہیں گی