بیگم نسیم ولی خان نے زخمیوں کی عیادت کی

بدھ 20 جنوری 2016 21:02

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کی بزرگ خاتون رہنما بیگم نسیم ولی ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ پہنچیں جہاں انہوں نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی کے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

بیگم نسیم ولی بیماری کے باوجود زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچیں، ا س موقع پر انہوں نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے زخمیوں سے ہمدردی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔