حملہ آوروں کی ہلاکت کے بعد صحافیوں نے جائے وقعہ دیکھا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 20:56

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء ) پاک فوج نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والوں کو ہلاک کرنے کے بعد صحافیوں کو جائے وقعہ کا معائنہ کرایا ۔ صحافیوں کو اس بوائز ہاسٹل کے قریب لے جایا گیا جہاں شدت پسندوں کو گھیر کر ہلاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق حملہ آور اس ہاسٹل کے قریب عقبی دیوار پھلانگ کر یونیورسٹی میں داخل ہوئے تھے جنہوں نے پہلے ایڈمن بلاک کو نشانہ بنایا تھا۔ایڈمن بلاک میں موجود محافظوں کی جوابی فائرنگ کے بعد وہ قریب واقع بوائز ہاسٹل میں گھس گئے اور وہاں موجود طلبا پر فائرنگ کی۔دوران محافظوں نے انھیں ہاسٹل کی عمارت میں ہی محصور رکھا یہاں تک کہ سکیورٹی اہلکار آپریشن کے لیے وہاں پہنچے۔

متعلقہ عنوان :