زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں‘ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات زاہد حامد کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب
بدھ 20 جنوری 2016 20:36
اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات زاہد حامد نے کہا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں‘ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے‘ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔
بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود‘ سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 20734.8 ملین ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
بیرون ملک ترسیلات زر بھیجنے کے لئے نظام میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ عوام کو پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تجارتی پالیسی مستحکم بنائی ہے‘ حکومت یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کے ذریعے موجودہ مارکیٹوں میں حصہ بڑھانے‘ ترقی دینے‘ نئی مارکیٹیں تلاش کرنے‘ مزید سخت تجارتی ڈپلومیسی ‘ ادارہ جاتی مضبوطی‘ تجارتی سہولیات اور کاروبار کرنے کے لئے لاگت میں کمی لانے پر توجہ دے رہی ہے۔ گزشتہ تین مہینوں کے دوران حکومت نے بیرون ممالک اور مالیاتی اداروں سے نئے قرضوں کیلئے معاہدے کرکے 1420.38 ملین ڈالر قرضہ حاصل کیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ (یکم اکتوبر تا 31 دسمبر 2015ء) کے دوران پاکستان نے آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت کی مد میں 500.20 ملین ڈالر حاصل کئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
حکومت کا تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.