کراچی ،مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن ،76 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلحہ اور دیگرسامان بھی برآمد

بدھ 20 جنوری 2016 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 76 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگرسامان بھی برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

رینجرزاورپولیس نے کراچی کے علاقوں میں آپریشن کے دوران 76 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، بم بنانے کا سامان، منشیات اوردیگر سامان برآمد کرلیا۔

ملزمان کونارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، موسیٰ لین، چاکیواڑہ، پاک کالونی، بلدیہ ٹاون، منگھوپیر، اسٹیل ٹاون، الفلاح اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر، بھتہ خور، ڈکیت، اشتہاری اور مفرورملزمان شامل ہیں، 9 ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم جب کہ 5 کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے

متعلقہ عنوان :