کراچی ،اورنگی ٹاون میں پولیس کی کارروائی ،بھتا خور گرفتار

ملزم کی موٹرسائیکل میں موجود 2 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادئیے گئے

بدھ 20 جنوری 2016 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک بھتا خور کو گرفتار کرلیا،ملزم کی موٹرسائیکل میں موجود 2 دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم اسحاق اورنگی ٹاؤن میں تاجروں کو مختلف کالعدم تنظیموں کے نام سے بھتے کیلئے خط لکھ کر ڈراتا دھمکاتا تھا،اس کا ایک ساتھی رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔

ملزم نے ایم پی آر کالونی کے تاجر معراج سے 50 لاکھ روپے بھتے کی رقم طلب کی اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی تھی۔پولیس نے ملزم اسحاق کی موٹرسائیکل قبضے میں لے کراس میں رکھے 2 دیسی ساختہ بم برآمد کرلیے،جنھیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے،ملزم کے قبضے سے پستول بھی ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :