کراچی،چار سدہ یونیورسٹی میں حملے کے بعد بڑی جامعات نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

غیر متعلقہ گاڑیوں اور افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا

بدھ 20 جنوری 2016 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء ) چار سدہ یونیورسٹی میں حملے کے بعد کراچی کی بڑی جامعات نے ہائی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے، غیر متعلقہ گاڑیوں اور افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

(جاری ہے)

چار سدہ یونیورسٹی میں حملے کے بعد کراچی کی جامعہ این ای ڈی، جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ غیر متعلقہ گاڑیاں اور افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ جامعات کے اندر صرف پاس والی گاڑیاں داخل ہو سکتی ہیں لیکن انہیں بھی چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت ہو گی۔ جامعہ این ای ڈی میں رینجرز کے اعلیٰ افسر نے سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ بھی کیا جس میں سکیورٹی کے حوالے سے وائس چانسلر اور رینجرز حکام نے تبادلہ خیال کیا

متعلقہ عنوان :