حساس اداروں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے گھروں کا سراغ لگا لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 20:10

حساس اداروں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے گھروں ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) حساس اداروں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے گھروں کا سراغ لگا لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی معلومات کے حوالے سے حساس اداروں نے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ حساس اداروں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے گھروں کا سراغ لگا لیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے طارق گیدڑ گروپ سے بتایا گیا جا رہا ہے۔ جبکہ حملہ اس گروپ کے دہشت گرد عمر کی جانب سے افغانستان سے بھیجی گئی ہدایات پر کیا گیا۔