باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں بیرونی ہاتھ کو خارج از مکان نہ سمجھا جائے‘ معصوم طلبہ پر حملہ دہشت گردوں کی سفاکیت کا ثبوت ہے ، ان کا قلع قمع کرنے کے لئے بھرپور کارروائی کی جانی چاہیے، بھارتی وزیر کی جانب سے دی گئی دھمکی کے بعد یہ حملہ بہت سے سوالیہ نشان پیداکررہاہے
چیئرمین مجلس صوت الاسلام مفتی ابوہریرہ محی الدین کامذمتی بیان
بدھ 20 جنوری 2016 19:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) چیئرمین مجلس صوت الاسلام مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہاہے کہ چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں بیرونی ہاتھ کو خارج از مکان نہ سمجھا جائے۔ معصوم طلبہ پر حملہ دہشت گردوں کی سفاکیت کا ثبوت ہے ، ان کا قلع قمع کرنے کے لئے بھرپور کارروائی کی جانی چاہیے ۔ بدھ کو تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے انتہائی دلی دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور بے گناہ عوام کو نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔
مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ومذہب نہیں ہوتا۔ ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جانی چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کو تتر بتر کردیا ہے اور اب وہ اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب تعلیمی اداروں کو نشانے پر لے رکھا ہے، مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ دہشت گردوں کے یہ بزدلانہ وار قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اب بھی یہ قوم اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے جس نے بروقت کارروائی کرکے بڑے جانی نقصان سے ملک کو بچالیا۔ انہوں نے بھارتی وزیر کی جانب سے گزشتہ دنوں دی گئی دھمکی کے تناظر میں کہا کہ حملے میں بیرونی ہاتھ خارج از امکان نہیں، سیکورٹی اداروں اور حکومت پاکستان کو اس پہلو پر بھی تحقیقات کرنی چاہیے اور یہ تحقیقاتی رپورٹ قوم اور عالمی برادری کے سامنے آنی چاہیے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ پاکستان جو کہ پوری دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے گزشتہ دو دہائیوں سے قربانیاں دے رہا ہے اس کے خلاف دشمن ملک کس طرح کی خونیں کارروائیاں کرنے میں مصروف ہے۔مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ جب بھی پاکستان افغان حکومت اور طالبان یا سعودی عرب اور ایران کے درمیان صلح وصفائی کی کوششیں کرتا ہے تو اس کی تنصیبات اور شہریوں پر حملے شروع ہوجاتے ہیں۔ اب ہمارے ملکی سلامتی کے اداروں کو گھر سے باہر کے دشمن پر بھی کڑی نظر رکھنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.