آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، ہماری عبادت گاہیں، بازار، پارلیمنٹ اور سکول کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے، دہشت گرد نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردحملے کی شدید مذمت، میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 جنوری 2016 19:57

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، ہماری عبادت گاہیں، بازار، پارلیمینٹ اور سکول کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چارسدہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم اور سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں، سیکیورٹی اداروں کے جن لوگوں نے آپریشن میں حصہ لیا وہ ہمارے محسن ہیں، کسی پر الزام نہیں لگاتے بلکہ ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر دہشت گردوں کو پکڑیں گے