عوام کوبنیادی سہولتیں فراہم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، رانا نذیر احمد خاں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:48

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) گلی گلی میں بنیادی سہولتیں پہنچانے کا وعدہ پورا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، ان خیالات کا اظہارمسلم لیگی رہنما و سابق وفا قی و زیر رانا نزیر احمد خاں نے محلہ حبیب پورہ میں سوئی گیس کی لائن کا افتتا ح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر ایم پی اے چو ہدری اختر علی خاں سابق ناظم رانا عارف ،محمد حفیظ مغل،رانا نعیم خاں اور رائس ڈیلر شمشاد مغل و دیگر بھی موجو د تھے ، رانا نزیر احمد خاں نے مزید کہا کہ وہ تمام انتخابی وعدے پورے کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ایم پی اے چو ہدری اختر علی اں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے علاقہ میں ترقیا تی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ، اس وقت شہر کی تمام سڑکیں پختہ ہو چکی ہے اور دیہی علاقوں پر فو کس ہے۔

متعلقہ عنوان :