حکمران 11ارب ڈالر کاحساب قوم کے سامنے پیش کریں، راؤ حسن سکندر

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:47

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما راؤ حسن سکندر نے کہا ہے کہ حکمران 11ارب ڈالر کے حساب قوم کے سامنے پیش کریں تھرمیں ہلاکتیں نصف سنچری سے زیادہ ہو گئی ہیں اور قیادت بیانات داغنے تک محدود ہوچکی ہے حکمران ٹیکس نیٹ بڑھانے کو جواز بنا کر میڈل مین کو غربت کی لکیر کے نیچے دھکیلا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی انٹر الیکشن کے متعلق ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی مصنوعات کے نرخوں میں جو کمی ہوئی ہے اس سے حکومت کے خزانہ کو 11ارب کا فائدہ ہوا ہے لیکن اس سے غریب کو کچھ نہیں ملا اور نہ ہی حکمران عوام کو بتانے کے لئے تیار ہیں کہ اس قدر خطیر رقم کہاں گئی ہے جو ان کی کرپشن کی نشاندہی کے لئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ پرویز رشید فرماتے ہیں کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے سے قوم کو فائدہ ہوگا ان سے سوال کیا جا سکتا ہے کہ آج تک حکمرانوں کے خانوادے کے علاوہ کس کو فائدہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ تھرمیں نصف سنچری سے زیادہ اس ماہ میں ہلاکتیں ہوچکی ہیں لیکن سندھ کے حکمران’’بھنگ ‘‘سے باہر آنے کے لئے آمادہ نہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :